2مختلف حادثات میں لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق،عورتوں بچوں سمیت8زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار)دو مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی جبکہ ایک لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 کے مطابق ایک حادثہ ساڑ مراد والا روڈ پر پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے لوڈر رکشہ ڈرائیور 18سالہ اعجاز ولد گلزار احمد سکنہ لیاقت آباد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکار موقع پر آگئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کرورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ دوسرا حادثہ ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقہ نابوکوٹ کے قریب آیا جہاں پر دو تیز رفتار کاریں آمنے سامنے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں کاروں میں سوارآٹھ مرد وخواتین جن میں 45 سالہ غلام محمد ولد عنایت علی،38سالہ مسرت بی بی زوجہ محسن ساکنان متھرومہ،35سالہ محسن ولد عبداللہ،30سالہ مسرت بی بی زوجہ محسن،9سالہ مستقیم ولد محسن،12سالہ متین ولد محسن ساکنان جھنگ،8سالہ بلال ولد سرفراز اور 45سالہ اختر ولد غلام نبی شامل ہیں زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں