2مشتبہ افراد پکڑ ے گئے’نامعلوم مقام پر منتقل

جڑانوالہ(نامہ نگار) انچارج سی آئی اے مکوآنہ نے چھاپہ مار کر 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے مکوآنہ نے تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود سمی دی جھوک کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر 2مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے پکڑے جانیوالے مشتبہ افراد کی شناخت عامر عرف عامری ساہی اور پپو گوبے والا کے نام سے ہوئی ہے ذرائع کے مطابق پکڑے جانیوالے مشتبہ افراد سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں