2مشکوک موٹر سائیکل سواروں سے رجانہ پولیس کا مبینہ مقابلہ’1ہلاک دوسرا فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چک نمبر184 گ ب موڑ مخدوماں رجانہ پولیس نے 2 کس مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی’ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ملزمان قریبی فصلوں کی اوٹ لیتے ہوئے فائرنگ کرتے رھے ۔اس دوران مزید نفری کو کال کی گئی وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ موبائل 1 پر ندیم اے ایس آئی موبائل 2 پر محمد عطا اللہ ایس آئی معہ ملازمان موقع پر پہنچ گئے اس دوران ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا فائرنگ رکنے پر دوران سرچ ایک کس ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرارہو گیا اپنے ھی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کو برائے پوسٹمارٹم آر ایچ سی رجانہ شفٹ کیا جا رہا ہے ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں