2موٹر سائیکلوں کے تصادم میں55سالہ شخص جاں بحق،نوجوان زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن 2 موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں55سالہ شخص ہلاک ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا حادثہ ماموں کانجن شہر سے جانیوالے چک 507گ ب لنک روڑ پر پیش آیا بتا یا گیا ہے کہ چک نمبر 494 گ ب لال ترہانہ کا رہائشی ریاض اپنے گاوں سے کام کے سلسلہ میں شہر کی جانب آرہا تھا کے سامنے سے آنے والے اس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں 55سالہ ریاض سر میں گہری چوٹ لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس سے مخالف ٹکرانے والا نوجوان اعظم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت ہسپتال پہنچا دیا گیا تھانہ ماموں کانجن پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور مزید کاروائی کا آغاز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں