15

2موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالی سے ٹکرا کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

صفدرآباد(نامہ نگار)دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالی سے ٹکرا کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اطلاعات کے مطابق دو نوجوان دوست 22 سالہ دانش اور20 سالہ ارشد موٹر سائیکل پر سوار فاروق آباد سے صفدرآباد کی طرف آ رہے تھے کہ چوک پھلروان کے قریب ان کی موٹر سائیکل تاریکی کے باعث سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی ،دونوں دوست موقع پر ہی جا ںبحق ہو گئے،جنہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس حادثہ کی اطلاع پر علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں