2ویگنوں میں تصادم’ 4افرادزخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ پٹھان چوک کے قریب دو ویگنوں میں تصادم کے باعث چار افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح تاندلیانوالہ کے علاقہ پٹھان چوک کے قریب دو تیز رفتار ویگن ٹکرانے سے 20سالہ وقاص’ 60سالہ شہباز’ 55 سالہ ممتاز بی بی اور 49سالہ اقبال بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں