2ٹریفک حادثات،بہن بھائی سمیت6افراد جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) زیر تعمیر پل پر موڑ کاٹنے کے دوران گاڑی کی ڈمپر کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق’ ایک زخمی ہو گیا،حادثہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 22گ ب سیم نہر پر زیر تعمیر پل سے غلط موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈمپر سے جا ٹکرائی جسکے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جسکی شناخت ثقلین ساکن خوشاب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کی شناخت عادل شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں جاں بحق ہونیوالے کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔دریں اثنائ۔کوٹ ادو (نامہ نگار) کوٹ ادو میں ٹریلر کی ٹکر سے بہن بھائی سمیت 5طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو میں لیہ روڈ پرپیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر 5طالب علم اسکول جارہے تھے جو تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹرسائیکل پردو بھائی، دوسری موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور ایک کزن سوار تھا۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ طالب علموں کی عمریں 10سے 16سال کے درمیان ہیں اور حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں