2ٹریفک حادثات میں7افراد لقمہ اجل بن گئے،20زخمی

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا میں تیز رفتار وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔سرگودھا میں خوشاب روڈ پر تیز رفتار وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، خوفناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،وین میں ایل پی جی نصب ہونے کے باعث فائر ٹینڈرز بھی طلب کرلیا گیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔دریں اثنائ۔نواب شاہ (نامہ نگار) نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ٹریفک حادثے میں4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دو افراد نے موقع پر دم توڑا جبکہ دو زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پیپلز میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں