2کروڑ سے زائد بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا تشویشناک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ60لاکھ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا تشویشنا ک امر ہے ملک کی تقدیر بدلنے آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اس سنگین مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہو گا’ شہر ہو یا دیہات ہر بچے کو سکول جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 2کروڑ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں انہیں تعلیم کے مواقع میسر کر کے معاشرہ کا مفید شہری بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنا ہو گی اس کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے غربت ‘ مہنگائی ‘ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ٹھوس پالیسی وضع کی جائے’ غربت ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے اس کی بنیادی وجہ مہنگی گیس مہنگی بجلی اور ہر آنے والی حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کا راستہ اختیار کر کے ہم آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ رانا زاہد توصیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شرح تعلیم میں اضافہ اور ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے 2کروڑ سے زائد بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ آگاہی مہم شروع کی جائے ‘ تمام سرکاری سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے’ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے پر توجہ دی جائے’ ہر تحصیل کی سطح پر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں