2گروپوں میں جھگڑا’4قتل

مردان (نامہ نگار) مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں