2گوداموں پر چھاپے،سینکڑوں و بور یاں چینی برآمد

گوجرہ ( نامہ نگار )خفیہ ایجنسیو ں کی اطلا ع پر مقا می انتظا میہ نے سمندری روڈ پر چینی کے دو گودا مو ں پر چھاپے مار کر سینکڑو ں بوریا ں چینی برآ مد کرلی ۔ معلو م ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ سمندری روڈ گوجرہ کے دو گو دامو ں میں چینی سٹاک کرکے مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے ایم او آ ر میونسپل کمیٹی تو صیف الرحمن کو عملہ کے ہمراہ کا رروائی کا حکم دیا جنہو ں نے چھا پے مار کر ماڈل سٹی کے رہا ئشی رمضا ن نا می شخص کے سمندری روڈ پر امیر حمزہ ٹریڈرز کے گودا م پر چھا پہ مار کر 1086 بوریا ں چینی برآ مد کرلی دوسری کا رروائی میں سمندری روڈ کے رانا شکیل نامی شخص کے گودا م پر چھا پہ مارکر اس کے گودا م سے 500 بوریا ں چینی برآ مد کرلیں اور دونو ں گودا مز کو سر بمہر کردیا گیا اور دونو ں افراد کے خلا ف کا رروائی کا آ غاز کردیا ہے تا حال کسی مقدمہ یا جرما نہ کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں