53

2ہزار ارب کے ٹیکس مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ء

اسلام آباد (بیوروچیف)سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ دوہزار 330 ارب روپے مالیت کے ٹیکس معاملات عدالتوں میں کئی سالوں سے زیرالتوا ہیں۔ ایف بی اران کیسز میں ریکوری کرانے میں ابھی تک ناکام رہی ہیں۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1463ارب کے63ہزار سے زائد کیسز ٹیکس ٹریبیونل میں زیرالتوا ہیں۔دوسرے نمبر پر294 بلین مالیت کے5428کیسز لاہور ہائیکورٹ میں جبکہ تیسرے نمبر پر 245 بلین مالیت کے 1017کیسز اسلام آبادہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔رپورٹ کے مطابق222بلین مالیت کے 2ہزار659کیسز سندھ ہائیکورٹ’8بلین مالیت کے397کیسز پشاور ہائیکورٹ’3بلین کے11کیسز بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ 96 بلین مالیت کے3182 کیسز سپریم کورٹ میں میں زیر التوا ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ1663 بلین مالیت کے5496کیسز کو مختلف عدالتوں کے ذریعے نمٹائے گئے۔ جس میں سب سے زیادہ 1593بلین مالیت کے 3702 کیسز اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے ذریعے نمٹا دیے، 36 بلین مالیت کے 1352 کیسیز ہائیکورٹس کے زریعے نمٹا دیئے گئے جبکہ 4 بلین کے 442 کیسیز پاکستان سپریم کورٹ نے نمٹا دیے۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام کا مقف ہے کہ عدالتوں سے کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کرچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 76 ہزار 349 ٹیکس کیسز مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں