63

2 ایس پیز’ 7 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار خان نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں 2 ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور شمس الحق کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل ونگ ایس پی یو لاہور فیصل گلزار کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی سپیشل برانچ پاکپتن طاہر مقصود کو ڈی ایس پی لیگل فیصل آباد ریجن اور ڈی ایس پی لیگل ٹو شیخوپورہ نصراﷲ خان نیازی کو ڈی ایس پی لیگل تھری فیصل آباد تعینات کر دیا۔ ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ حافظ خضر زمان کو ایس ڈی پی او پاکپتن’ ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد’ ڈی ایس پی احسان اﷲ کو سپیشل برانچ قصور سے رنگ محل لاہور’ ڈی ایس پی زاہد حسین کو ننکانہ صاحب سے گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی خالد اسلم کو گوجرانوالہ سے ڈی ایس پی او ننکانہ صاحب تبدیل کر دیا۔ مذکورہ افسران کو جلد نئی تعیناتی پر فرائض کی ادائیگی کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں