60

2 افراد قتل ‘بس اور ڈالے کا تصادم ‘1 جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والا اور تاندلیانوالہ میں دو افراد قتل’ گوجرہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق’کمالیہ میں ایک شخص دریا میں ڈوب گیا، سبزی منڈی میں مزدوری مانگنے پر محنت کش کو تشدد جبکہ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 65 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،241 رب چنچل والا کا رہائشی محمد آصف ولد غلام رسول سبزی منڈی سدھار میں ریاض وغیرہ کے پاس مزدوری کرتا تھا، آصف نے ملزمان سے اپنی اجرت کا مطالبہ کیا تو مشتعل ملزمان ریاض عثمان وغیرہ نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے مقتول کی اہلیہ نسیم اختر عرف رانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں تھانہ گڑھ کے علاقہ 544 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف 45 سالہ ملک علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔گوجرہ میں مسافر بس اور شہ زور ڈالے میں تصادم کے نتیجہ میں 25 سالہ طارق عزیز جاں بحق ہو گیا جو کہ بھکر کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ 26 سالہ دل شیر شدید زخمی ہو گیا، زخمی وجاں بحق ہونے والے ڈالے میں سوار تھے۔ علاوہ ازیں کمالیہ میں دریائے راوی کے کنارے بھینس چرانے والا شخص دریا میں ڈوب کر چل بسا، محمد شیر بھینس کو گہرے پانی سے نکالنے گیا تو ڈوب کر دم توڑ گیا، جس کی نعش دریا سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں