2 ایس ایچ اوز سمیت 3 تھانیداروں کی تبدیلی کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد بلال عمر نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 3تھانیداروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نئے تعینات ہونیوالوں میں پولیس لائن سے انسپکٹر منصور صادق کو ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ’ انسپکٹر عدیل شوکت کو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ اور سب انسپکٹر یاسر قیوم کو پرسنل سٹاف آفیسر (PSO) تعینات کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی پی او بلال عمر نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں تعینات کیلئے درجن بھر پولیس افسران کے انٹرویو مکمل کر لئے۔ ضلع بھر کے تھانوں میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں