اسلام آباد (بیوروچیف) ملک کے 20اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لاہور، ملتان، نوری آباد، بنوں، لکی مروت، بہاولپور سمیت 20 اضلاع کے نمونوں میں وائرس موجود ہے۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک کے 31 اضلاع کے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، مسلسل مہمات کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلا اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسینیشن کی بدولت قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
