اسلام آباد(بیوروچیف)افسر شاہی میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات بیسیوں افسران دوہری شہریت کے مالک نکلے ،دستاویز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی خصوصی سیکرٹری سارہ سعید برطانیہ کی شہری ہیں،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے چیئرمین علی سرفراز حسین بھی برطانوی شہری نکلے، ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ونگ ایف آئی اے زعیم اقبال بھی برطانوی شہری ہیں
9