20سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سابق ہاکی کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ 20 سال سے ملک میں ہاکی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہناز شیخ نے کہا کہ ہاکی سے کھلواڑ میں سیاسی اور غیر سیاسی طاقت ور لوگوں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے اسے ٹیکنوکریٹ کے حوالے کیا جائے، ہماری کمیٹی کی سفارشات کو حکومت نے تسلیم کیا تھا۔سابق ہاکی کوچ نے مزید کہا کہ ہم نے عبوری سیٹ اپ کی سفارش کی تھی، وزیراعظم قومی کھیل کو بچانے کیلیے کردار ادا کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں 1100 ہاکی کلبز ہیں لیکن ٹیلنٹ نہیں ہے، ہاکی کلبوں کی شفاف اسکروٹنی ہونی چاہیے، پی ایس بی نے پہلے پھرتی اور ایمانداری دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں