2025ء پاکستان پربھاری گزرا

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں برس ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ناخوشگوار رہا۔پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ممالک میں شامل ہے،پاکستان پر 2025بھاری گزرا، قدرتی آفات نے کئی علاقوں میں قیامت ڈھائی،خشک سالی،زیادہ بارشیں،ٹینس بال سائزکی ژالہ باری،گلاف سے تباہی ہوئی،قدرتی آفات سے قیمتی جانیں ضائع،گھراجڑے،بھاری مالی نقصان ہوا۔ ڈاکٹرطیب شاہ سینئر ڈائریکٹر ٹیک این ڈی ایم ایکاکہنا ہے کہ جنوری فروری مارچ میں بارش کا تخمینہ لگائیں تو 38سے 42فیصد ہم نے 2025میں معمول سے کم بارش ہوئی۔ 7سے 8ہیٹ ویوو ہم نے دیکھی جو بہت خطرناک صورت حال ہے، پاکستان کا 2025کا مون سون ایک اگریویٹڈ مون سون تھا۔ ڈاکٹر طیب شاہ نے مزید کہا پہلی بار مون سون بیسنز کا کانسپٹ دیا ہے دیا کے وہ راستہ جہاں فلڈ پلین ہیں ان علاقوں میں تعمیرات کو روکنا اور ساتھ ساتھ دریاں اور نالوں کی صفائی کرنا۔نئے سال 20 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی،حکومت کوسنگین چیلنجزدرپیش ہیں، چھوٹے ڈیمز سمیت دیگر اہم تجاویز پرعملدرآمد کیلئے 245روزہ پلان تیار ہے،ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں