2025 ئ کے دوران بھارت میں 50مسلمان قتل

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) 2025میں ہندوستان میں کم از کم 50مسلمانوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر ہلاک کیا گیا، جن میں 23ریاستی اداروں اور 27ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے، جو ملک میں اقلیتوں کے لئے بڑھتے خطرات کی عکاسی ہے۔جنوبی ایشیا جسٹس کمپین کے مطابق، 2025میں مقبوضہ جموں و کشمیر، اتر پردیش، دہلی اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف غیرقانونی قتل اور مذہبی بنیاد پر تشدد کے کم از کم 50اقعات رپورٹ ہوئے۔ریاستی کارروائیوں میں 23 مسلمان ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں