2026ء میں جدید آئی فون متعارف ہونگے

نیو یورک ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایپل کمپنی کے اگلے سال آنیوالے آئی فونز 18پرو اور پرو میکس کی خصوصیات کے بارے میں اہم تفصیلات منظرعام پر آگئیں، کمپنی 2026میں 18 پرو اور پرو میکس اور اپنا پہلافولڈایبل آئی فون متعارف کرائے گی۔رپورٹس کے مطابق نئے آئی فونز میں مزید طاقتور کیمرہ سسٹم شامل کیا جا رہا ہے، جو تصویر اور ویڈیو کوالٹی کو اور بھی بہتر طور پر دکھائے گا، فون میں 48 میگا پکسل مین اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس ہوں گے۔کیمرہ میں سونی کے جدید سینسرز استعمال کیے جانے کی توقع ہے، جو کم روشنی میں بھی بہترین نتائج فراہم کریں گے, ایپل کے نئے ماڈلز میں ٹائٹینیم فریم استعمال کیا جائے گا تاکہ فون زیادہ مضبوط اور پائیدار ہو، جب کہ ایلومینیم کی تہہ ہیٹ ڈسپیسیشن یعنی حرارت کے اخراج میں مدد دے گی۔فولڈایبل ماڈل کتاب جیسے انداز میں کھلے گا، بالکل سام سنگ گلیکسی فولڈ یا گوگل پکسل فولڈ کی طرح، 5.5 انچ کا بیرونی ڈسپلے اور 7.8 انچ کا اندرونی فولڈ ایبل ڈسپلے شامل ہوگا، الٹرا تھن گلاس (Samsung کی جانب سے تیار کردہ) استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں