چنیوٹ(نامہ نگار)سال 2026میں دنیا بھر میں چار گرہن ہونگے دو چاند اور دو ہی سورج گرہن لگے گئے۔ملک کے معروف ماہر علم رمل ، علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2026کا پہلا جزوی سورج گرہن 17فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 54 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ مکمل گرہن شام 5بجکر 10 منٹ پر اور اختتام رات 7 بجکر 26 منٹ پر ہوگا۔یہ سورج گرہن زمبابومے، موزمبیق، چلی،ارجنٹائن،انٹارکٹکا اور دوسرے ممالک میں نظر آئے گا۔سال 2026کا مجموعی طورپر دوسرا اور پہلا چاند گرہن 3 مارچ کو لگے گا۔یہ گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر شروع ہو گا اور مکمل گرہن شام 4 بجکر 32 منٹ پر اور اختتام رات 7 بجکر 25 منٹ پر ہوگا۔یہ گرہن ملک پاکستان پر جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔




