2026 کا مینز ٹائیٹل مصر کے محمد زکریا نے جیت لیا

کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کامینز ٹائیٹل عالمی جونیئر چیمپین مصر کے محمد زکریا نے جیت لیا۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم2لاکھ 42 ہزار 5سو ڈالرز کا ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 11 مصر کے محمد ذکریانے ہموطن سیڈ 6عالمی نمبر 14آل ابو العنین کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی۔فاتح نے ٹرافی کے ساتھ 20ہزار 9 سو ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی،رنر اپ کو 13ہزار 2سو ڈالر ملے’وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں