64

21ماہ میں 677 مقدمات کا فیصلہ ‘ 500 مجرموں کو سزائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انسداد انسانی سمگلنگ کی عدالت کے جج راجہ پرویز اخترکی انتہائی شاندار کارکردگی’ فیصل آباد ڈویژن’ سرگودھا ڈویژن کے فاضل سپیشل جج سنٹرل راجہ پرویزاختر نے اپنے عرصہ تعیناتی جوکہ 15-10-2021 سے 31-07-2023 تک محیط تھا بے مثال کارکردگی کے نقوش چھوڑے ‘ فاضل جج نے اس دوران 677 مقدمات کافیصلہ کیا اورتقریباً 500مقدمات میں سزا سنائی اور 28145345 روپے کی خطیر رقم مجرموں سے برآمد کروا کرخزانہ سرکار میں جمع کرائی ‘ اس مقدمات میں بیشتر مقدمات کا تعلق انسانی سمگلنگ سے تھا جبکہ کرپشن کے مقدمات جوکہ محکمہ واپڈا ‘ سوئی گیس ‘ یوٹیلیٹی سٹورز ‘کسٹم وغیرہ نے تھا کے بھی فیصلے کئے ‘ ریٹائرمنٹ پر پنجاب بھر میں جن میں سرگودھا ‘ فیصل آباد ‘ چنیوٹ ‘ راولپنڈی ‘ جھنگ میں اور FIA فیصل آباد کی طرف سے خصوصی ضیانتیں دی گئیں جس میں پنجاب بھر سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ‘ فاضل عدالت عالیہ کے جج ‘ پولیس ‘ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شمولیت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں