21 جون تک شدید گرمی کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے 21جون تک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کیمطابق نجاب کے میدانی علاقے بھی دن کے وقت شدید گرم رہیں گے،اسلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا، اس کے علاوہ بلوچستان کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 3سے 4روز موسم گرم اورخشک رہے گا،ہفتے کے آخر میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں