23

215ارب روپے کے نئے ٹیکسزلگانے کی مذمت کرتے ہیں

فیصل آباد(پ ر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آ باد کے نائب صدر و جوائنٹ سیکرٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے مہنگائی و بے روز گار کی وجہ سے ملک بھر میںغریب عوام کے گھروں میں فاقے ، مایوسی اور بے چینی ہے عوام کھربوں روپے کے ٹیکسوں کا ہدف کیسے پورا کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں