220ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں ملک کے 220ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھو لنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے نے نوٹس جاری کردیاجس میں کہا گیا کہ جو ٹھیکیدار ایک بوتھ بھی نہیں کھولے گا، اس کا معاہدہ منسوخ ہوگا۔اجلاس میں ویڈیو لنک پر رکن کمیٹی سردار نذیر نے بتایا کہ وہ 2گھنٹے سے سپر ہائی وے لاڑکانہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں، آپ کام شروع کرتے ہیں اور ایک طرف بند کردیتے ہیں، سپر ہائی وے کا حل بتائیں۔ چیئرمین این ایچ اے اسد اللہ نے کہا کہ سپر ہائی وے ایم نائن ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں