221ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیما نی سیکرٹری برائے ہاسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کو فیصل آباد کے شہریوں کیلئے گیم چینجر قرار دیدیا۔ دورہ فیصل آباد کے دوران ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کے آفس کا وزٹ کرتے ہوئے انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا سمیت دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی اس موقع پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی جسے انہوں نے سراہا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ عوام کو صحت مند ماحول اور صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے اور33 ملین گیلن ڈیلی کیپسٹی کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہو گی جو فیصل آباد کے شہریوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں کمی کے باعث فیصل آباد کے شہریوں کی کوالٹی آف لائف پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور یہ پراجیکٹ عوامی بہبود کا ایک انتہائی اہم اور شہریوں کے لئے منفرد ثابت ہوگا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے واضح کیا کہ پراجیکٹ پر بائیو گیس سے3 میگا واٹ بجلی کی تیاری بھی کی جائے گی جس سے انرجی اخراجات پر قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے ڈنمارک سمیت دیگر فارن ڈونر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ فیصل آباد میں اتنے میگا پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں اور پنجاب حکومت ان کے ساتھ پراجیکٹس کو مزید فروغ دے گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو گا جبکہ پراجیکٹ کی تکمیل2028 تک ہو جائے گی جس کے بعد شہریوں کو ماحول کے حوالے سے صحت مند فضا دستیاب ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں