225گرانفروش گرفتار،504دکانیں سیل،31لاکھ سے زائد جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کے تحت اشیاء خوردونوش کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سدھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھامسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جاری کردہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ دسمبر میں 41ہزار540 انسپکشن کیں۔ گرانفروشی پر 225 گرانفروشوں کو گرفتار کیا، 504دکان کو سیل کیا گیا جبکہ 31لاکھ 39 ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ اجلا س میں افسران کو ہدایت دی گئی کہ بازاروں اور دکانوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور نوٹیفائیڈ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ کے یہ اقدامات عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں