23سالہ بھارتی پلیئر نے 3نامور کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) کرکٹ میں ریکارڈ بنتے ہیں ٹوٹنے کے لیے ہیں موجودہ دور کے ایک بلے باز نے تین لیجنڈری کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پاکستان میں جاوید میاں داد، بھارت میں سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ میں گریم اسمتھ نے اپنے اپنے ملک کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ٹیموں کی قیادت بھی کی۔ تینوں لیجنڈری کرکٹرز کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔تاہم موجودہ دور کے ایک کھلاڑی نے تینوں لیجنڈری کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ کرکٹر موجودہ بھارتی ٹیم کے اوپنر یشوی جیسوال ہیں، جنہوں نے 23 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دہلی ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر نے 175 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 23 سال کی عمر میں 150 یا اس سے زائد رنز کی چار اننگ کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ جیسوال کی یہ ساتویں ٹیسٹ سنچری تھی، جن میں سے پانچ 150 سے زیادہ اسکور ہیں۔اس کے علاوہ جیسوال کی پہلی چار سنچریوں میں سے ہر ایک کا اسکور 150 سے اوپر تھا، جس کی وجہ سے وہ گریم اسمتھ کے بعد یہ نایاب کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں