41

23قومی ، صوبائی نشستوں پر 21اپریل کو ضمنی انتخابات ، 239 امیدوار مد مقابل

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21اپریل کو ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی دونوں اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے کل239امیدوار میدان میں اتریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل50 امیدوار مد مقابل ہیں۔واضح رہیکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔جبکہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے، بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں