23مارچ کے حوالہ سے طلبہ میں ملی نغمات کا مقابلہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) 23مارچ کے حوالہ سے ملی نغمات میں ہونہار طالب علم نثار اکبر نے پہلے پوزیشن حاصل کر لی ،تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام 23مارچ کے حوالہ سے ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا و طالبات کے درمیان ملی نغمات کے مقابلہ جات کا انعقاد ایوان قائد اعظم جوہر ٹائون لاہور میں منعقد ہوا جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی جس میں پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے ممبرز سکولز نے بھی شرکت کی جس میں دی ایمز سکولز سسٹم 61دھروڑ کے ہونہار طالب علم نثار اکبر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی طالب علم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور یہ سب میرے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے جس پر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے چیرمین رانا شاہد مقرب ،محمد اسلم بٹ،سید ابرار حسین شاہ،زاہد رشید بسرا،شیخ غلام سرور ،چوہدری گلزار حسین رانا خلیل احمد،چوہدری ندیم سندھو،میاں ندیم شہزاد،ملک طارق،رانا محمد اسامہ اسلم و دیگر نے دی ایمز سکولز سسٹم کے پرنسپل رانا جابر رشید کو مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں