23نومبر کو رانا احمد شہر یار خاں کو کامیاب کروائینگے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ 23 نومبر کو بھاری لیڈ سے آ پ کو بھی کامیاب کروائیں گے انشااللہ 23 نومبر کی صبح الیکشن ڈے پررانا احمد شہر یار خاں کو فتح یاب کرانے کیلئے تاجر برادری اور پی پی 116 کی عوام جوق در جوق پولینگ سٹیشن پر نکلیں دہشتگردی ملکی سلامتی کے لئے ایک بہت بڑا ناسور ہے دشت گردی کی بڑھتی ہو ئی لہر ملک و ملت کیلئے خطرناک ہے اسلام آباد دھماکہ بھارتی اور افغانی ناپاک عزا ئم کی ایک بزدلانہ کاروائی ہے جس کی تاجر برادری مذمت کرتی ہے تاجر برادری ابھی سے کمر کس لیں رانا ثنا اللہ خاں اور رانا شہر یار خاں کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں