24لاکھ چھیننے کی جھوٹی کال کرنے والا حوالات پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں 24لاکھ چھیننے کی جھوٹی کال کرنے والا حوالات پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی توقیر احمد نے ریسکیو15 پر کال کی کہ موٹرسائیکلوں پر سوار 4مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 24لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو کسی نے بھی واردات کی تصدیق نہ کی۔ جس پر پولیس نے کالر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف 29ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں