31

25بچوں کوزہر کھانا کھلانے والی ٹیچر کو پھانسی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں چار سال قبل کھانے میں زہر ملا کر ایک بچے کو ہلاک اور24کو زخمی کرنے والی کنڈرگارٹن کی سابق خاتون ٹیچر کو پھانسی دے دی گئی۔چینی میڈیا کے مطابق39سالہ وانگ یون نے مارچ2019 میں اپنی ایک ساتھی ٹیچر کے ساتھ جھگڑے کے بعد سوڈیم نائٹریٹ خرید کر اسے اگلی صبح بچوں کے کھانے میں ڈال دیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق جنوری 2020 میں ایک بچہ زہر کے باعث مختلف اعضا کے ناکارہ ہونے کے بعد انتقال کر گیا تھا جبکہ دیگر بچے بیمار ہوگئے تھے۔چینی میڈیا کے مطابق وانگ یون نے ستمبر 2020 میں صوبہ ہینان کے ایک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق چین میں اس کیس کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں