75

25روز گزر گئے ، FWMCاور PHA کے سینکڑوں ملازمین کوتنخواہ نہ مل سکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو 25مارچ ہونے کے باوجود رواں ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکی۔محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اوران کوروزوں میں آٹھ پہرے روزے رکھنے پڑگئے ورک چارج ملازمین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ستھراپنجاب پروگرام اورگرین پنجاب کے پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ انکی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب تودکانداروں نے ادھاردینا بھی بند کردیا ہے اورکئی ملازمین کے یوٹیلٹی بلز ادا نہ ہونے سے بجلی کے کنکشن منقطع ہوچکے ہیں ۔ورک چارج ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی کے دور میں پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں اورتنخواہیں نہ ملنے سے نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے اوروہ بچوں کے سکول کی فیسوں اورنئے سیشن شروع ہونے پرکتابوں اورکاپیوں کی بھی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے متعدد بار پی ایچ اے اورایف ڈبلیو ایم سی کے ارباب اختیار کو ماہ مارچ کی تنخواہوں کی ادائیگی بارے کہتے ہیں توفنڈز ملتے ہی تنخواہوں کی ادائیگی کی نوید سنا کر چپ کرادیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب تو25مارچ اور14واں روزہ ہوچکا ہے اورعیدالفطر بھی آنے والی ہے انہوں نے بچوں کو نئے کپڑے اوردیگر اخراجات بھی ہیں جس کی وجہ سے آئے روزگھروں میں جھگڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے روزبروز پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی اورفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کا کہنا ہے کہ اگران کوتنخواہ ادا نہ کی گئی تواحتجاج کا راستہ اختیارکرنے پر مجبور ہونگے اور ستھرا پنجاب پروگرام اورگرین پنجاب پرکام روک دینگے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کوفوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں