25کروڑ کی100جدید فش فارم بنانے کی منصوبہ بندی کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ فش فارمنگ کے فروغ کے لئے متحرک ہوگئی۔ آئندہ مالی سال میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت25 کروڑ روپے کی لاگت سے 100جدید فش فارم بنانے کے لئے منصوبہ سازی شروع کردی گئی۔فش فارم سمندری،چک جھمرہ اور ڈجکوٹ کے علاقوں میں قائم ہونگے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کے دوران محکمہ فشریز کو سکیم تیار کرکے کمشنر آفس بھجوانے کی تاکید کردی۔دریں اثنا ضلع فیصل آباد میں ماڈل کیٹل ٹان پائلٹ پراجیکٹ کے قیام سے متعلق بریفنگ لی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدرعلی خان نے منصوبے کے مختلف پہلوں،عملدرآمد کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماڈل کیٹل ٹان میں 6 ہزار کے قریب مویشی رکھنے کے لئے شیڈز اور مویشیوں کے مالکان کو بھی سہولت دستیاب ہوگی۔سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ کوآئندہ اے ڈی پی میں شامل کرایا جائے گا۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر17اور انڈر19کے ریسلنگ مقابلے ہوئے جس میں ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 45پہلوانوں نے شرکت کی۔مقابلوں کے بعدنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور ریسلنگ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا کھیل دیکھا۔سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری،ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ وڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد عاطف نومی ملک،تحصیل سپورٹس آفیسرز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی ترویج ترقی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اورکمپلیکس کی دیکھ بھال اور کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں