26افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات

لاہور( بیوروچیف) پنجاب حکومت نے 26افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) فیصل آباد مس زینب جہانداد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات ، ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز ، وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب محمد کامران افضل کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات ، تقرری کی منتظر مس علیزہ رحمان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) جہلم تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ انور علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) فیصل آباد تعینات ، تقرری کی منتظر مس انعم ببر کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری (پرسنل ) ایس اینڈ جی اے ڈی سفیان دلاور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ننکانہ صاحب تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ٹوبہ ٹیک سنگھ لبھا مسیح ذیشان کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی طارق عثمان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ، احمد رضا بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی تعینات ، غلام مصطفی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ مس عائشہ خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) بہاولپور تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) فیصل آباد رانا موسیٰ طاہر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ مس شیرینہ غلام مرتضیٰ جونیجو کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) فیصل آباد تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) سرگودھا ) فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ ) فہد محمود کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز ، وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) نارووال فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ ) احمد ہارون کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) سرگودھا تعینات ، ڈپٹی کمشنر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مس سارہ لونی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) نارووال تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) بہاولپور کیپٹن (ریٹائرڈ ) طیب سمیع خان کو تبدیل کر کے انکی خدمات ڈسپوزل پر ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) جہلم مس شگفتہ جبیں کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) بہاولپور تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) فیصل آباد محمد فضل عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) خانیوال تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ ) اسامہ مجید کو تبدیل کر کے انکی خدمات ڈسپوزل پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھاٹی کے سپرد ، ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹیبلشمنٹ ) ایس اینڈ جی اے ڈی مس مرحبا نعمت کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ساہیوال تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) میانوالی مس ساریہ حیدر کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ننکانہ صاحب محمد شاہد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) میانوالی تعینات ،ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس محمد فیصل سلیم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی اسد اللہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس تعینات اور خرم پرویز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں