27دسمبر کو بینظیربھٹو کی برسی منائی جائے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دختر مشرق شہید جمہوریت لخت جگر قائد عوام شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹریز رانا فاروق سعید خان تھے جسمیں ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں پی پی 98 کے ٹکٹ ہولڈر رانا فراز انیس تحصیل صدر جھمرہ سردار علی نواز باجوہ میڈیا کواڈینٹر کاشف بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری راے عابد خاں سینئر راہنما پی پی میاں اجمل راہنما پی پی چوہدری فرحان اور علی چیمہ موجود تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی سینیئر نائب صدر رانا فاروق سعید خان نے کہا کہ انشااللہ 27 دسمبر یوم شہادت شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز میں حسب سابق منائی جا رہی ہے فیصل اباد ڈویژن ڈسٹرکٹ اور سٹی تنظیموں کے قافلے اپنی قائد شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گھڑی خدا بخش لاڑکانہ پہنچیں گے اور بھٹو خاندان سمیت شہدائے جمہوریت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے چلو چلو گھڑی خدا بخش لاڑکانہ چلو مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی اور تاریخی خطاب سنیں گے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل اباد محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہادتوں کی داستان بھٹو تیرا خاندان کا نعرہ عوام کے دلوں پر اج بھی راج کر رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام سے لے کر آج تک بٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں شہید بی بی کی شہادت کا غم اج تک پوری قوم نہ بھول سکی ہے نہ بھول سکے گی قائد بے مثال شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کو سرخ سلام پیش کرنے کے لیے ہماری ڈسٹرکٹ تنظیم کے عہدے داران ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن جوق در جوق فیصل آباد سے روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں