9

27ویں آئینی ترمیم قومی اتفاق رائے کا مظہر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و دفاعی حالات میں آئینی استحکام قومی مفاہمت اور سیاسی تدبر ہی ترقی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم قومی اتفاقِ رائے کا مظہر ہے اور اس ترمیم کے ذریعے ادارو ں اور پارلیمنٹ کے مابین اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پارلیمان وہ مرکز ہے جہاں تمام اختلافات آئینی دائرے میں حل کیے جا سکتے ہیں ۔پاکستان کا مستقبل اداروں کے احترام جمہوریت کے تسلسل اور اجتماعی فیصلوں سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں