13

27ویں ترمیم کے بعد نظام عدل کی سمت درست ہو گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے دعویٰ کیاہے کہ فیض حمیدکے بعدنظام عدل کودا غدار کرنیوالے اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججزاورفیضیاب ہونیوالے دیگرلوگ قانون کی گرفت میں آنے والے ہیں۔توقع ہے کہ فوج کی طرح سپریم کورٹ بھی گھرسے خوداحتسابی عمل شروع کرے گی۔ثاقب نثار اوردیگرججز نے ایک نااہل شخص کو اقتدارمیں لانے کیلئے دوتہائی اکثر یت رکھنے والے وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف سازش کی میاں نوازشریف نے اپنے تمام معا ملا ت اللہ تعالی پرچھوڑدیئے جس کے بعد وہ تمام مقدمات میں سرخرو ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمیدسمیت ادارے کوبدنام کرنے والے قانون کی گرفت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں