27ہزار ٹاورز فائیو جی سروس پر منتقل کرنے کا ہدف

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کو ملک بھر میں فائیو جی سروس کے آغاز کیلئے نو سالہ منصوبہ دے دیا ۔ منصوبے کے مطابق تینوں کمپنیوں کو مجموعی طور پر نو سال میں 27ہزار ٹاورز فائیو جی سروس پر منتقل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔اتھارٹی کے مطابق ہر کمپنی سالانہ ایک ہزار ٹاورز فائیو جی سروس کیلئے منتقل کرے گی جن میں 800موجودہ ٹاورز کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 200نئے ٹاورز نصب کیے جائیں گے ۔اس طرح ہر کمپنی نو سال میں مجموعی طور پر 9ہزار ٹاورز فائیو جی سروس پر منتقل کرے گی جبکہ تینوں کمپنیاں مل کر ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 ہزار ٹاورز فائیو جی نظام پر منتقل کریں گی۔ ان میں 5 ہزار 400 نئے ٹاورز نصب کیے جائیں گے جبکہ 21 ہزار 600 موجودہ ٹاورز کو جدید نظام کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں