62

28مئی کو پاکستان نے ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ انڈیا کے 5 دھماکو ں کے مقابلہ میں پاکستان نے 28مئی کو 6ایٹمی دھماکرکے دنیامیں پاکستا ن کاوقار بلندکیا ۔بھا رت کیساتھ حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی ایٹمی طاقت کانتیجہ اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج کاکردارہے۔اُنہوں نے کہاکہ 28مئی 1998 کو سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے خوب کواپنی حکومت کی پرواہ کئے بغیر شرمندہ تعبیر کیا۔28مئی کو پاکستان نے پوری دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا لوہا منوایا اور اسلامی دنیا کی پہلا ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں