28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں عیدالاضحی 7جون بروز ہفتہ ہونے کے قومی امکانات ہیں،ماہر فلکیات نے28مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 27مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11گھنٹے ہو گی۔ 28مئی کو چاند کی عمر 35گھنٹے سے زائد ہوگی،ذوالحج کا چاند 28مئی کو نظر آنے کا امکان روشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں