11

289 سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کے احکامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 289سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترقی پانیوالوں میں فیصل آباد کے 34′ مریدکے 49′ راولپنڈی کے 58′ ملتان کے 21′ بہاولپور کے 23′ ساہیوال کے 14′ گوجرانوالہ کے 33′ ڈی جی خان کے 22′ شیخوپورہ کے 18 اور سرگودھا کے 17سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی پانیوالوں میں ضلع فیصل آباد سے ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی جنید نذیر’ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ارسلان باری’ آصف جاوید’ حافظ انعام الحق’ شیرافگن شاہ’ محمد اشفاق’ محمد حیات’ نائلہ ظفر’ محمد کاشف امان’ وسیم طارق’ صفدر علی’ سہیل عباس’ مشتاق حسین’ بہلول وصیل’ محمد وقار اشرف بیگ’ طارق محمود’ ایس ایچ او مدثر قادر’ مصور احمد باجوہ’ عمران جاوید’ فضل عباس’ حسیب ظفر’ شعیب فاخر’ محمد صفدر علی’ شہزادہ عزیر ممتاز’ قمر عباس’ عاصم ذوالفقار’ واصف علی خان’ اویس مظہر’ ذیشان حیدر’ عمار اشرف’ محمد ثاقب اعوان’ محمد ذیشان اشرف کو انسپکٹر بنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں