3افراد نے دوشیزہ کو اغوا کر لیا

گوجرہ(نامہ نگار)تین افراد نے دوشیزہ کوزبردستی اغواء کر لیا۔چک نمبر316ج ب کے محمد امین نے تھانہ صدر گوجرہ میںمقدمہ درج کر اتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کی17سالہ بیٹی نورین بی بی قریبی دوکان سے سودا سلف لینے گئی تھی کہ راستہ میںسخاوت وغیرہ مسلح ہو کر آگئے اور اس کی بیٹی کو زبردستی اغواء کر کے موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے ملزمان اورمغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں