3افراد کا گھر میں گھس کر نوجوان پر تشدد

گوجرہ( نامہ نگار )گھر میں زبردستی گھس کر نوجوان کو برہنہ کر کے تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 434ج ب کے طاہر حسین کے گھر میں صہیب وغیرہ تین افرادزبردستی داخل ہو گئے اور اسکے بھائی کو کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر کے تشددکا نشانہ بنا ناشروع کر دیاجس کے شور ووایلہ پر بعض اہل دیہہ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں