3افغان باشندوں کا فرار،نکے تھانیدار سمیت7پولیس ملازمین معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے لاری اڈا پناہ گاہ سے تین افغان باشندوں کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی سے غفلت’ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر نکے تھانیدار سمیت 7ملازمین کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تین افغان باشندے جن کو ملک سے ڈی پورٹ کرنا تھا ان کو لاری اڈا کی پناہ گاہ میں رکھا ہوا تھا کہ مذکورہ افغان باشندے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے، جس پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال کو تحقیقات کرنے کا کہا تو دوران انکوائری اے ایس آئی اسلم’ ہیڈ کانسٹیبلان طلعت’ عامر اور کانسٹیبلان عاطف جاوید’ خرم شہزاد’ شاہد مختار اور اسحاق بشیر قصوروار پائے گئے جن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث افغان باشندے فرار ہو گئے۔ جس پر سی پی او نے اے ایس آئی سمیت 7ملازمین کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دی اور مزید انکوائری ایس پی مدینہ ٹائون کو مارک کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت’ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کسی صوررت رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں