3ایس ایچ اوز سمیت 4پولیس اہلکاروں کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے3ایس ایچ اوز سمیت 4پولیس اہلکاروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار سید عتیق الرحمن شاہ کو پی ایس ٹو سی پی او’ انچارج انوسٹی گیشن اقبال فرید گجر کو ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار’ سب انسپکٹر قمر زمان ٹوانہ کو ایس ایچ او تھانہ مریدوالہ تعینات کر دیا۔ جبکہ پی ایس ٹو سی پی او انسپکٹر یاسر قیوم کو پولیس لائن بھجوا دیا۔ نئے تعینات ہونیوالے تھانیداروں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں