3بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

گوجرہ (نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے تین افراد کو بجلی چوری کرتے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا۔ فیسکو ٹاسک فورس کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 334 ج ب کے محمد سرور،محمد یٰسین اور محمد عمرا ن اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر انہو ں نے چھا پے مار کر تینو ں کو رنگے ہا تھو ں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور تحر یری طور پر تھا نہ نوا ں لا ہور کو مطلع کردیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں